چودھری پرویز الہٰی

چودھری پرویز الہٰی کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب، ہسپتال منتقل

راولپنڈی(گلف آن لائن) سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب ہوگئی۔

جیل ذرائع کے مطابق چودھری پرویز الہٰی کو طبیعت خراب ہونے پر اڈیالہ جیل سے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پرویز الہٰی کو دل میں تکلیف اور سینے میں انفیکشن کی شکایت تھی، جس پر جیل کے ہسپتال میں ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری پرویز الہٰی کا آر آئی سی میں طبی معائنہ کیا جائے گا،سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے کچھ ضروری ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں