ہمایوں سعید کا محبت میں دل ٹوٹنے کا انکشاف

کراچی (گلف آن لائن ) فلم و ٹی وی کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے زندگی کی پہلی محبت کے ہاتھوں دل ٹوٹنے کا انکشاف کردیا۔

ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں سعید نے بتایا کہ جب میرا پہلی مرتبہ دل ٹوٹا تو میں بہت رویا تھا۔انہوں نے کہا کہ میں اس لڑکی کو گاڑی چلانا سکھاتا تھا اور اس کے والدین کو بھی میں بے حد پسند تھا لیکن زندگی میں ہر چیز نہیں ملتی۔

ہمایوں سعید کے مطابق اس لڑکی نے جس دن مجھے بتایا کہ وہ کسی اور کو پسند کرتی ہے تو میں بہت رویا تھا اور جس دوست کے پاس جاکر رویا وہ دوست بھی میرے ساتھ رونے لگا۔ انہوں نے بتایا کہ یک طرفہ محبت زیادہ لمبا عرصہ نہیں چلی بس ایک سال میں ہی ختم ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں