،پروفیسرالفرید ظفر

خواتین میں چھاتی کا سرطان صرف پاکستان ہی نہیں دنیا بھر کا بڑھتا ہوا سنجیدہ مسئلہ ہے،پروفیسرالفرید ظفر

مکوآنہ (نمائندہ خصوصی)خواتین میں چھاتی کا سرطان صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کا بڑھتا ہوا سنجیدہ مسئلہ ہے،

بین الاقوامی سیاحت کے ذریعے بریسٹ کینسر کے بارے میں آگہی اور شعور بیدار کرنا انتہائی خوش آئند امر ہے،برطانیہ سے آنے والے کارواں کے پلیٹ فارم سے اس عظیم مقصد کیلئے فنڈ ریزنگ بلا شبہ کم وسائل رکھنے والی خواتین کی زندگیاں بچانے میں معاون ثابت ہو گی۔

ڈاکٹر سعید احمد و دیگر نے کہا کہ بریسٹ کینسر اور سپیشل بچوں کیلئے فنڈ ریزنگ کا مقصد مریضوں کو جدید سہولتوں کی فراہمی اور مقامی ڈاکٹرز کو علاج معالجے بارے جدید تحقیق سے آگاہ کرنا ہے۔سیاحت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر الفرید ظفر کا کہنا تھا کہ وطن عزیز کے سافٹ امیج کے فروغ کے لئے سیاحت سے موزوں کوئی اور شعبہ نہیں ہو سکتا، اس میں کوئی شک نہیں کہ اس دھرتی کو قدرت نے ہر طرح کی نعمتوں سے نوازا ہے، بلند وبالا پہاڑی چوٹیوں،

سمندر، صحرا اور وسیع میدانی علاقوں سے مزئین پاکستان موہنجو داڑو،ہڑپہ جیسے آثار قدیمہ اور چاروں موسم رکھنے والا یہ خطہ کسی نعمت سے کم نہیں۔انہوں نے تجویز دی کہ حکومت مختلف ملکو ں سے چار پانچ سٹوڈنٹس کو سپانسر کر کے پاکستان بلائے اور انہیں سٹیٹ گیسٹ کا درجہ دے کر وطن عزیز کی سیر کروائی جائے تاکہ یہ ہمارے سفیر بن کر واپس اپنے ملکوں میں پاکستان کا مثبت چہرہ واضح کر سکیں اور اس کے ذریعے میڈیکل کے شعبے میں عصر حاضر کے مطابق بہتری لائی جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں