مریم نواز

عام انتخابات 2024، مریم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل خارج

لاہور (نمائندہ خصوصی ) لاہور ایپلٹ ٹریبونل نے پاکستان مسلم لیگ(ن)کی چیف آرگنائزر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف دائر اپیل خارج کردی ہے۔

ایپلٹ ٹربیونل کے جسٹس اسجد جاوید گھرال نے اپیل پر سماعت کی، دوران سماعت ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ درست قرار دے دیا۔ یاد رہے کہ 28 دسمبر کو شاہ پور سے تعلق رکھنے والے ایک وکیل مہر طاہر نے مریم نواز کے پنجاب کے صوبائی حلقہ پی پی 80 سے کاغذات نامزدگی کی منظوری کو چیلنج کیا تھا۔ بعد ازاں ٹربیونل نے مریم نواز کے کاغذات کے خلاف دائر اپیل کو خارج کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں