کامران ٹیسوری

آرٹ و کلچر کی ترقی کیلئے بھرپور اقدامات کرینگے، کامران ٹیسوری

کراچی( گلف آن لائن)کریسنٹ آرٹ گیلری کے چیئرمین ناصر جاوید اور سی ای او سمیر ناصر نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے گورنر ہائوس میں ملاقات کی اور آرٹ و کلچر سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر کامران ٹیسوری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا آرٹ و کلچر دنیا بھر میں منفرد و نمایاں ہے آرٹ و کلچر کی ترقی کیلئے بھرپور اقدامات کیئے جائیں گے کریسنٹ اس سلسلے میں اپنا موثر کردار ادا کررہی ہے ایگزیبیشن و دیگر امور میں ہر ممکن تعاون کیا جائیگا ۔

ناصر جاوید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرٹ و کلچر کے فروغ کیلئے پاکستان سمیت کینڈا ۔ یوکے و دیگر ممالک میں تواتر کے ساتھ آرٹ شو منعقد کیئے جاتے ہیں طلباء کی حوصلہ افزائی اور ان کی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے آرٹ کمپیٹیشن ، ایگزیبیشن ، ورکشاپ اور سیمینارز کا بھی انعقاد کیا جاتاہے محدود وسائل کے باوجود آرٹ کی ترویج کیلئے کوشاں ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں آرٹ کا شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ۔علاوہ ازیں ناصرجاوید اور سمیر ناصر نے گورنر کامران ٹیسوری کو پینٹنگ بھی پیش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں