مرتضیٰ سولنگی

ہماری سکیورٹی فورسز باصلاحیت ہیں، ملک خطرات کے باوجود الیکشن میں جا سکتا ہے، مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ ہماری سکیورٹی فورسز باصلاحیت ہیں، ملک خطرات کے باوجود الیکشن میں جا سکتا ہے۔

ایک انٹرویومیں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ وہ الیکشن کے التوا سے متعلق سینیٹ کی قرارداد پر تبصرہ نہیں کریں گے، نگراں حکومت کسی ایسی سرگرمی کا حصہ نہیں بنے گی جس سے الیکشن کمیشن کے کام میں مداخلت ہو۔

ایک سوال پر وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت کا کام ججوں کے تبصرے پر تبصرہ کرنا نہیں، عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد کرانا ہے، فیصلہ غلط لگا تو چیلنج کر دیں گے۔انھوں نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ دینا یا الیکشن کی تاریخ میں تبدیلی کرنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں