پھلوں

پاکستان میں پھلوں کی سالانہ پیداوار ساڑھے سات ارب ٹن تک پہنچ گئی ہے

مکوآنہ (گلف آن لائن)پاکستان میں پھلوں کی سالانہ پیداوار ساڑھے سات ارب ٹن تک پہنچ گئی ہے جب کہ بعد از برداشت کے نقصانات کم کر کے پھلوں کی پیداوار دوگنا کی جاسکتی ہے فیصل آباد جامعہ ذرعیہ کے ماہرین زراعت نے بتایا کہ پاکستان میں 41 مختلف اقسام کے پھلوں کی پیداوار حاصل کی جا رہی ہے.

انہوں نے کہا کہ پھل دار پودوں اور فصلوں کے قبل اور بعد از برداشت کے مسائل سے قومی پیداوار کو بھاری نقصان پہنچ رہا ہے جس پر قابو پاکر پیداوار بڑھائی جا سکتی ہے انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں پھلوں کی مختلف اقسام کو ذائقے رنگ وٹامنز خوردنی معدنیات فائبرز وغیرہ کی موجودگی کے باعث دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے.

انہوں نے بتایا کہ قومی حکمت عملی کے تحت بین الاقوامی سطح پر نئی منڈیاں تلاش کرکے پھلوں کی برآمدات میں اضافہ کرتے ہوئے قیمتی زرمبادلہ کے حصول کے باعث ملکی معیشت کو مستحکم کیا جا سکتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں