جے این ون

کورونا کے نئے ویرئینٹ جے این ون کے چار کیس رپورٹ ہوئے ہیں ، ترجمان وزارت صحت

اسلام آباد (گلف آن لائن)ترجمان وزارت صحت نے کہا ہے کہ کورونا کے ایک نئے ویرئینٹ جے این ون کے چار کیس رپورٹ ہوئے ہیں جو اومیکرون کا ذیلی وائرس ہے۔

اپنے ایک بیان میں ترجمان وزارت صحت نے کورونا کے ایک نئے ویرئینٹ جے این ون کے چار کیس رپورٹ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تمام متاثرہ افراد میں نئے کورونا ویرینٹ کی ہلکی علامات پائی گئی ، چاروں مریض بغیر کسی پیچیدگی کے صحت یاب ہو چکے ہیں، ڈبلیو ایچ او نے جے این ون کو دلچسپ ویرئینٹ قرار دیا ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ صورت حال کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے، نگراں وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کی ہدایات پر بیماریوں کی نگرانی کیلئے بارڈر ہیلتھ سروسز، قومی و صوبائی ہیلتھ اتھارٹیز، لیبز مکمل فعال اور چوکس ہیں، انٹر نیشنل ایئرپورٹس، تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سکریننگ کا موثر نظام موجود ہے۔

ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ بارڈر ہیلتھ سروسز کا شعبہ انٹر نیشنل ہیلتھ ریگولیشنز کی سفارشات پر عمل درآمد کر رہا ہے ، وفاق اور صوبے مکمل طور پر الرٹ ہیں۔ ڈاکٹر ندیم جان نے مزید کہا کہ پاکستان کی 90 فی صد آبادی کو پہلے سے ویکسین لگ چکی ہے ، عوام سے اپیل ہے کہ سردیوں میں کوویڈ یا فلو جیسی بیماریوں کے پھیلائو سے بچنے کے لیے ماسک، فاصلہ اور دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں