رانا ثنا اللہ

مسلم لیگ (ن)15 جنوری سے ملک بھر میں انتخابی جلسے شروع کرے گی’ رانا ثنا اللہ

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ انتخابی ٹکٹوں کے حوالے سے کام مکمل ہو چکا ہے اور آنے والے گھنٹوں میں امیدواروں کی فہرست جاری کردی جائے گی، مسلم لیگ (ن)15جنوری سے ملک بھر میں انتخابی جلسے شروع کرے گی۔

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ انتخابی مہم کی قیادت نواز شریف کریں گے اور ملک بھر میں 60جلسے کیے جائیں گے، مریم نواز اور شہباز شریف 15جنوری سے انتخابی جلسوں کا آغاز کریں گے جبکہ نواز شریف 17جنوری سے اپنے جلسوں کا آغاز کریں گے۔مریم نواز اور شہبازشریف کے جلسوں کا پروگرام ترتیب دیا گیا ہے جبکہ حمزہ شہباز لاہور سمیت پنجاب کے بعض اضلاع میں جلسے کریں گے، نواز شریف 12سے 15ڈویژنز میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔

نواز شریف کے صدر بننے سے متعلق سوال پر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سربراہ حکومت وزیراعظم ہوتے ہیں، صدر کے پاس کوئی اختیار نہیں ہوتا، صدر مملکت کو ہر چیزکے لیے وزیراعظم کی ایڈوائس درکار ہوتی ہے، اس لیے ملک کو ضرورت ہے کہ نواز شریف ایسے عہدے پر ہوں جو آپریشنل ہو اور جس پر بیٹھ کر وہ اس ملک کو بحرانوں سے نجات دلا سکیں اور میرے خیال میں وہ عہدہ وزیراعظم کا ہے۔

استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم لیگ (ق)کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آئی پی پی کے ساتھ ایڈجسٹمنٹ کی بات سیٹل ہو چکی ہے جبکہ مسلم لیگ (ق)کے ساتھ گجرات اور بہاولپور میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں