منوج باجپائی

نہیں چاہتا میری پریم کہانی کبھی ختم ہو، منوج باجپائی

ممبئی (گلف آن لائن)نامور بھارتی اداکار منوج باجپائی نے کہا ہے کہ میں نہیں چاہتا کہ میری پریم کہانی کبھی ختم ہو۔ 1994 میں اپنی فلمی کیریئر کی شروعات کرنے والے منوج باجپائی کو 1998 کی فلم ستیا کے کردار بھیکو مارترے نے شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا۔

انکی زندگی میں کئی چیلنجز آئے، لیکن وہ سنیما کیلئے اپنے جذبے کو انڈسٹری میں برقرار رہنے کی وجہ بتاتے ہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران منوج باجپائی کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ اچانک سے نہیں ہوا، اگر آپ پیچھے مڑ کر دیکھتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ آپ نے یہ بلڈنگ بنانے کیلئے ایک، ایک اینٹ رکھی اور ایسا بھی وقت آیا جب آدھی تعمیر دیوار کو کسی نے گرادیا اور پھر دوبارہ سے شروع کرنا پڑا۔

منوج باجپائی نے فلموں کے ساتھ اپنے لگاؤ کو پریم کہانی قرار دیا اور کہا کہ میں آج یہاں موجود ہوں تو سنیما کیلئے میرے جذبے کی وجہ سے اور میں نہیں چاہتا کہ میری یہ پریم کہانی کبھی ختم ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں