جان اچکزئی

ماہ رنگ بلوچ کا سوشل اکاؤنٹ بھارت سے چلایا جا رہا ہے، جان اچکزئی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)بلوچستان کے نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی کارکن و اسلام آباد مظاہرے میں شریک ماہ رنگ بلوچ کا سوشل اکاؤنٹ بھارت سے چلایا جا رہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ قوم وطن دشمنوں کو پہچان چکی ہے، بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے اور ہمیشہ مضبوط حصہ رہیگا۔جان اچکزئی نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کررہا ہے، بھارت کو ناکامی اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

انہوںنے کہاکہ دشمن کے ناپاک عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے، پاک فوج کے جوان ہماری سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں، ریاست کو گالی دینے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جاتی۔

نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی کے مطابق پورا ملک بلوچستان کے لوگوں سیمحبت کرتا ہے، ریاست نے قومی دھارے میں شامل ہونے والوں کو سینے سے لگایا، بھٹکے ہوئے لوگوں سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں