درآمد ات و برآمدات

چین کی اشیاء کی تجارت کی درآمد ات و برآمدات میں سال بہ سال 0.2 فیصد اضافہ

بیجنگ (نمائندہ خصوصی)   چائنا جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے  متعلقہ حکام نے بتایا کہ  2023 میں چین کی اشیاء کی تجارت کی مجموعی درآمدی اور برآمدی مالیت 41.76 ٹریلین یوآن تک جا پہنچی جو توقع سے بہتر ہے۔

چینی  کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق 2023 میں چین کی اشیاء  کی تجارت کی مجموعی درآمدی اور برآمدی مالیت میں سال بہ سال 0.2 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ان میں برآمدات 0.6 فیصد اضافے کے ساتھ 23.77 ٹریلین یوآن اور درآمدات 0.3 فیصد کمی کے ساتھ 17.99 ٹریلین یوآن رہیں۔ 2023 میں بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک کو چین کی درآمدات اور برآمدات 2.8 فیصد اضافے کے ساتھ 19.47 ٹریلین یوآن رہیں، جو مجموعی درآمدی اور برآمدی حجم کا 46.6 فیصد ہے۔ لاطینی امریکہ اور افریقہ کو چین کی درآمدات اور برآمدات بالترتیب 3.44 ٹریلین یوآن اور 1.98 ٹریلین یوآن رہیں ، جو بالترتیب 6.8 فیصد اور 7.1 فیصد اضافہ ہے۔

2023 میں چین کی الیکٹرک اینڈ مکینک مصنوعات کی برآمدی مالیت 13.92 ٹریلین یوآن رہی، جو کل برآمدی حجم کا 58.6فیصد ہے۔ ان میں نیوانرجی گاڑیوں،لیتھیم آئن بیٹریز  اور سولر پینلز کی مجموعی برآمدات29.9 فیصد اضافے کے ساتھ 1.06 ٹریلین یوآن رہیں، جو پہلی بار ایک ٹریلین یوان سے تجاوز کر گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں