خورشید شاہ

پی ٹی آئی کو بلا نہیں ملا تب بھی الیکشن میں حصہ لینا چاہیے، خورشید شاہ

سکھر(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹ کے رہنما سیدخورشید شاہ نے کہا ہے کہ میرے خیال سے پی ٹی آئی کو بلا نہیں ملا تب بھی الیکشن میں حصہ لینا چاہیے۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن میں قانون پر عمل نہیں کیا اسی لییانہیں بلے کا نشان نہیں ملا۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ انتظار میں تھی بلا چھن جائے پھر ہم کھیلیں گے، ہم چاہتے تھے سب کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن آزاد ماحول میں ہونا چاہیے، الیکشن کمیشن اور اداروں کی ذمے داری ہے کہ صاف شفاف الیکشن ہوں، الیکشن 8 فروری کو ہوں گے اس میں ابہام نہیں ہونا چاہیے۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ الیکشن صاف شفاف ہوں گے تو سب اس کے نتائج قبول کریں گے۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے خلاف اتحاد بنا ضرور ہے لیکن ان کے امیدوار کہاں ہیں؟

اپنا تبصرہ بھیجیں