امیتابھ بچن

امیتابھ بچن نے ایودھیا میں بیش قیمت پلاٹ خرید لیا

ممبئی (گلف آن لائن)بھارت کے شہر ایودھیا میں رام مندر کے افتتاح کا غلغلہ ہے۔ ایسے میں بالی وڈ کے سپر استار امیتابھ بچن نے ایودھیا کے سیون اسٹار علاقے دی سیو میں پلاٹ خریدا ہے۔

ایودھیا دریائے سریو کے کنارے آباد ہے۔ اس دریا سے موسوم یہ علاقہ ممبئی کے تعمیراتی ادارے دی ہائوس آف ابھینندن لودھا نے تیار کیا ہے۔ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن نے جو پلاٹ خریدا ہے اس کی مالیت 14 کروڑ 50 لاکھ روپے ہے۔

ایک انٹرویو میں امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ مجھے ایودھیا سے پیار ہے۔ یہ رام چندر جی کی جائے پیدائش ہے۔ امیتابھ بچن کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایودھیا کا روحانی اور ثقافتی ورثہ میرے لیے بہت اہم ہے۔ میں اس دن کا انتظار کر رہا ہوں جب میں ایودھیا میں رہ سکوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں