شیخ رشید احمد

شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف درخواست خارج، الیکشن لڑنے کی اجازت

لاہور (نمائندہ خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر و عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف درخواست خارج کرتے ہوئے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

لاہور ہائی کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے راولپنڈی کے حلقے این اے 56سے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کے کاغذاتِ نامزدگی کی منظوری کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔ دوران سماعت وکیل اعتراض نے موقف اپنایا تھا کہ شیخ رشید نے 4لاکھ 40ہزار کے واجبات ادا نہیں کئے،

سربراہ عوامی مسلم لیگ ڈیفالٹر ہیں، انہوں نے اپنی پراپرٹی اپنے کاغذات میں ظاہر نہیں کی، شیخ رشید نے مری میں موجود ریسٹ ہائوس کا کرایہ ادا نہیں کیا۔

وکیل الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ قانون کے مطابق انتخابی امیدوار کو 10 ہزار سے زیادہ کا ڈیفالٹر نہیں ہونا چاہیے۔لاہور ہائی کورٹ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف درخواست کر خارج کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں