ممتاز زہرہ بلوچ

پاکستان کی سیستان ایران میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر مربوط کارروائی ،متعدد دہشت گرد مارے گئے

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان نے سیستان ایران میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر مربوط کارروائی کی، اس انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں متعدد دہشت گرد مارے گئے،

ایرانی حملوں کی پیشگی اطلاع پر ہمارا جواب ابسلیوٹلی ناٹ ہے، حملے ریاستِ ایران یا ایرانی فوج کے خلاف نہیں وہاں موجود دہشت گردوں کیخلاف تھے،کارروائی اپنی قومی سلامتی کے تحفظ اور دفاع کے لیے غیر متزلزل عزم کا مظہر ہے،دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ایران سے رابطہ جاری رکھیں گے، پاکستان کسی سے مخاصمت بڑھانے کا خواہش مند نہیں،تیسرے فریق کی ثالثی سے آگاہ نہیں،

پاکستان اپنی خود مختاری کسی بہانے چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دیگا،ہم نے ہمیشہ دہشت گردی کی لعنت سمیت مشترکہ چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے بات چیت اور تعاون پر زور دیا ہے، آئندہ بھی مشترکہ حل تلاش کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے۔دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ انٹیلی جنس بنیاد پر کیے گئے آپریشن کا نام مرگ بر، سرمچار رکھا گیا۔

انہوںنے کہاکہ صبح پاکستان نے سیستان ایران میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر مربوط کارروائی کی، اس انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں متعدد دہشت گرد مارے گئے۔ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ایران سے رابطہ جاری رکھیں گے، پاکستان کسی سے مخاصمت بڑھانے کا خواہش مند نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اہداف سرمچار دہشت گرد تھے جو کہ پاکستانی شہری مگر ایران میں چھپے ہوئے تھے۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ آپریشن کی تکمیل اور اہداف کے حصول پر آئی ایس پی آر کے بیان کا انتظار کریں، آپریشنل تفصیلات آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کی جائیں گی، گزشتہ دو تین گھنٹوں میں ایران سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان چند سال سے ایران سے رابطوں میں بار بار دہشت گردوں سے متعلق آگاہ کرتا رہا ہے، دہشت گرد ایران کے حکومتی عمل داری سے باہر علاقوں میں مقیم تھے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کارروائی اپنی قومی سلامتی کے تحفظ اور دفاع کے لیے غیر متزلزل عزم کا مظہر ہے۔انہوںنے کہاکہ اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے اصولوں میں رکن ممالک کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری شامل ہے۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان کبھی اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کو کسی بھی بہانے یا حالات میں چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایران ایک برادر ملک ہے اور پاکستانی عوام ایرانی عوام کے لیے بہت عزت اور محبت رکھتے ہیں۔ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ دہشت گردی کی لعنت سمیت مشترکہ چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے بات چیت اور تعاون پر زور دیا ہے، آئندہ بھی مشترکہ حل تلاش کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے۔ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا ہے کہ نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ نے دورہ ڈیووس مختصر کر کے وطن آنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ جلیل عباس جیلانی کمپالہ یوگنڈا میں غیر وابستہ تحریک کے اجلاس کے لیے موجود ہیں، نگراں وزیرِ خارجہ نے بھی اپنا دورہ مختصر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوںنے کہاکہ دو تین گھنٹے پہلے تک ایران کی طرف سے رابطے کا کوئی علم نہیں، دہشت گردی کے خاتمیکے لیے ایران سے رابطہ جاری رکھیں گے۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ مجھے ابھی تک کسی تیسرے فریق کی طرف سے مصالحت کا علم نہیں،

تیسرے فریق کی ثالثی سے آگاہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران سمیت تمام ہمسائیوں سے دہشت گردی کے تدارک کے لیے رابطے جاری رکھیں گے، پاکستان گزشتہ کئی ماہ سے ایران سے رابطے میں تھا، پاکستان ایران کو قریبی دوست سمجھتا ہے۔ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ ایرانی حملوں کی پیشگی اطلاع پر ہمارا جواب ابسلیوٹلی ناٹ ہے،

میرے پاس زائرین کے پھنسے ہونے کی کوئی معلومات نہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کو بلا امتیاز تشدد کا خاتمہ کرنا ہو گا، سری نگر، ہندواڑہ اور کپواڑہ میں بھارتی قابض افوج نے کشمیریوں کا قتل عام کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سنگین خدشات پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے نام نہاد سرمچار بے گناہ پاکستانیوں کا خون بہاتے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں