انوارالحق کاکڑ

پاک ایران کشیدگی، نگراں وزیرِ اعظم نے دورہ ڈیووس مختصر کر دیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے بعد نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق نے دورہ ڈیووس مختصر کر دیا۔

اس سے قبل نگراں وزیرِ اعظم نے 22 جنوری کو وطن واپس آنا تھا۔واضح رہے کہ دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستان نے جمعرات کی صبح ایران کے صوبے سیستان میں دہشت گردوں کی مخصوص پناہ گاہوں کو نشانا بنایا ہے۔پاکستان کی جانب سے اس انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کو آپریشن مرگ بر، سرمچار کا نام دیا گیا ہے اس حوالے سے بتایا گیا کہ سیستان میں انٹیلی جنس بیسڈ پاکستانی آپریشن میں متعدد دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق سنگین خدشات پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے نام نہاد سرمچار بے گناہ پاکستانیوں کا خون بہاتے رہے ہیں۔یاد رہے کہ پیر کے روز ایرانی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلوچستان میں میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے تھے۔

ایرانی سرکاری ٹی وی نور نیوز کی خبر میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایرانی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے پاکستان کے صوبے بلوچستان میں جیش العدل نامی تنظیم کے دو ٹھکانوں پر میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں