سنگیتا

معاشرے کے سلگتے مسائل کو لے کر بھی اچھے اسکرپٹ قلمبند کئے جاسکتے ہیں، سنگیتا

لاہور (گلف آن لائن) سینئر ہدایتکارہ سنگیتا نے کہا ہے کہ فلم، ٹی وی اور اسٹیج ایسے پلیٹ فارم ہیں جہاں سے شعور اور آگاہی کا فریضہ سر انجام دیا جاتا ہے ،ہمیںاپنے معاشرے کے سلگتے مسائل کو قلمبند کرکے اسے کرداروں کے ذریعے حقیقت کا رنگ دے کر اصلاح کا کام کرنا ہوگا۔

ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ آج کی نوجوان نسل ملک کا مستقبل ہے لیکن اگر میں حقیقت بیان کروں تو یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ ہماری نوجوان نسل میں کچھ حصہ مستقبل کے حوالے سے سنجیدہ دکھائی نہیں دیتا ۔ ہمیں اپنی نوجوان نسل کو اپنی تہذیب اور ثقافت سے روشناس کرنا ہوگا اور اگر وقت ہاتھ سے نکل گیا تو اس کے انتہائی منفی نتائج سامنے آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی سے ہم نے بہت کچھ سیکھا ہے اور اب فلم بنانے کے لیے بہت سوچ بچار سے کام لینا پڑے گا ۔ اب ایک اچھی فلم بنانے کے لیے اچھے موضوع کا بہترین انتخاب سب سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے ۔ہمیں اردگرد پھیلے پہاڑ جیسے مسائل کا چنائو کر کے انہیں قلم کے ذریعے معاشرے میں پیش کر کے اصلاح کا پہلو تلاش کرنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں