اقتصادی کارکردگی

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠چین، کاروباری اداروں کی مجموعی اقتصادی کارکردگی میں بہتری 

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین کی وزارتِ صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعداد و شمار کے مطابق  سال 2023 میں، چھوٹے  اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی معاشی کارکردگی مجموعی طور پر بہتر ہوئی اور مختلف اشاریے مسلسل بڑھتے رہےجو کہ مضبوطی اور  لچک ظاہر کرتے ہیں۔

 پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق  2023 میں چین  بھر میں مقررہ حجم سے اوپر کے  چھوٹے اور درمیانے درجے کےصنعتی و  کاروباری اداروں کی اضافی مالیت میں پچھلے سال کے مقابلے  میں  4.7 فیصد اضافہ ہوا۔ ان میں دسمبر  میں  سال بہ سال 7.7 فیصد اضافہ ہوا جب کہ  انٹرپرائز کی پیداوار میں بھی مزید اضافہ ہوا۔  فروخت کی صورت حال کے بارے میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے ملکی   تجارتی انڈیکس میں گزشتہ سال اکتوبر سے مسلسل تیزی آئی اور یہ  دسمبر میں  51.4 فیصد تھا، جو ماہ بہ ماہ 3.9 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہے۔اس کے علاوہ چین کے چھوٹے  اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے بوم رینج میں ہیں اور تجارتی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں