لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ کا انتخابی نشان واپسی کیس میں اٹارنی جنرل ،الیکشن کمیشن کو نوٹس، جواب طلب

لاہور (نمائندہ خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے امیدواروں سے انتخابی نشان واپس لینے کے کیس میں اٹارنی جنرل اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا۔

ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے الیکشن ایکٹ کے سیکشن 215کے خلاف اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی ، جس میں الیکشن کمیشن، وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ کا سیکشن 215آئین کے متصادم ہے۔

سپریم کورٹ متعدد فیصلوں میں طے کر چکی ہے کہ پارٹی الیکشن کا جنرل انتخابات پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ آئین کے ارٹیکل 17کے تحت کسی بھی سیاسی جماعت کو صرف 2صورتوں میں پابندی لگائی جاسکتا ہے۔عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ سیکشن 215کے تحت کسی بھی سیاسی جماعت سے انتخابی نشان واپس لیا جا سکتا ہے۔

عوام کی نمائندہ جماعت اور ووٹرز کو اپنی مرضی سے ووٹ دینے سے روکا نہیں جا سکتا۔ عدالت الیکشن ایکٹ کا سیکشن 215 کالعدم قرار دے۔عدالت نے اٹارنی جنرل اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 روز میں جواب جمع کروانے کا حکم دیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں