ایسپن بارتھ ایدے

اسرائیل کےغزہ پر حملوں کے بعد سے سلامتی کونسل فالج کا شکار ہے، ناروے

اوسلو(گلف آن لائن) ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایدے نے کہا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے غزہ کی صورت حال زمین پر جہنم سے کم نہیں۔

اوسلو میں عرب ٹی وی کو انٹرویو میں ناروے کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ لگتا ہے 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے بعد سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل فالج کا شکار ہوگئی۔

ناروے کے وزیر خارجہ نے اس بات کی حمایت کی کہ فلسطینی اداروں کی اپنے علاقوں پر مکمل اجارہ داری ہونی چاہیے اور اسرائیل کو ناجائز قبضے سے باز آجانا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں