علی زیدی

بانی پی ٹی آئی کو منافقوں نے گھیرے میں لیا،علی زیدی

کراچی (نمائندہ خصوصی)سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو منافقوں نے گھیرے میں لے لیا تھا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دشمن کی تلوار سے منافق کی ہمدردی زیادہ خطرناک ہوتی ہے،

منافقوں کے اس ٹولے نے 3 چیزیں کیں۔علی زیدی نے کہا کہ منافقوں نے ہر اس شخص کو بانی پی ٹی آئی سے دور کر دیا جو اختلافِ رائے کی صلاحیت رکھتا ہے، یہ لوگ مخلص لوگوں کے بارے میں جھوٹ بول کر بانی پی ٹی آئی کو گمراہ کرتے رہے۔علی زیدی نے کہا ہے کہ بعض لوگ بانی پی ٹی آئی سے میٹنگ کروانے کے بھی پیسے پکڑتے تھے، جو آج آپ دیکھ رہے ہیں، اس کی پیش گوئی تو پہلے ہی کی جا چکی تھی۔

انہوں نے کہا کہ منافقوں کا ٹولہ اْن سب کو پروموٹ کرتا جو بانی پی ٹی آئی کے سامنے صرف جی سر بولتے، جو بھی اسٹیبلشمنٹ کی مخالفت کرتا، اْس کی آواز کو زور و شور سے پروموٹ کرتے۔علی زیدی نے کہا کہ صبر اور خاموشی ایک نعمت ہے، خاص طور پر اس وقت جب ہنگامہ برپا ہو۔انہوںنے کہاکہ 24 سال جدوجہد کے بعد یہ تماشہ خاموشی سے دیکھ رہا ہوں، اِس دوران ایک کے بعد ایک، یہ سب خود بے نقاب ہو رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں