بیرسٹر گوہر خان

جلد بازی میں فیصلہ دیا گیا، انصاف کا تقاضہ پورا نہیں کیا گیا، بیرسٹر علی ظفر

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ جلد بازی میں فیصلہ دیا گیا، انصاف کا تقاضہ پورا نہیں کیا گیا۔

ایک انٹرویومیں بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر غیرقانونی کیسز ہیں اور سزا بھی غیرقانونی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی اور وکلا نے کہا کہ 17 گواہوں سے جرح کی اجازت دی جائے۔علی ظفر نے کہا کہ گزشتہ روز عدالت نے کہا کہ ہائی کورٹ جائیں پھر جرح کی اجازت ملے گی،

آج ہائی کورٹ کی سماعت سے قبل ہی فیصلہ سنا دیا گیا، اگر جرح کرنے کی اجازت نہ دی جائے تو یہ مس ٹرائل ہوتا ہے۔بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ امیدواروں کو لیول پلیئنگ نہ ملنے کے حوالے سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کریں گے، آزاد امیدواروں کو جو پی ٹی آئی جوائن کرنی ہے اس کے حوالے سے کیا قانونی چیزیں درکار ہیں اس پرکام ہو رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں