نیتن یاہو

حماس اونروامیں سرایت کر چکی،اسرائیلی وزیراعظم کی ہرزہ سرائی

تل ابیب(گلف آن لائن) اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نے ایک بار پھر ریلیف ایجنسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس کے ساتھ عدم تعاون پر زور دیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا کہ ان کے ملک کے پاس ایک انٹیلی جنس فائل ہے جس میں ایجنسی کے کچھ ملازمین کے سات اکتوبر کے حملے میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی اس تنظیم میں حماس سرایت کر چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پتا لگا لیا ہے کہ اونروا کے 13 کارکنان نے گذشتہ برس سات اکتوبر کے قتل عام میں بالواسطہ یا بلاواسطہ حصہ لیا تھا۔انہوں نے اونروا پر الزام لگایا کہ اس کے سکولوں میں اسرائیل کے خاتمے کی تعلیمات اور دہشت گردی کی تعریف اور تعلیم دی جاتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں