پیٹرول

عوام پر پھر پٹرول بم گرانے کی تیاری، قیمت میں 11 روپے فی لٹر اضافہ متوقع

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)عوام پر ایک بار پھر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں شروع کردی گئیں، یکم فروری سے آئندہ پندرہ روز کیلیے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 11 روپے اضافہ متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران حکومت نے ایکسچینج ریٹ ایڈجسٹمنٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 8 سے 11 روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 سے 7 روپے تک اضافے کا امکان ہے جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں