لارین چیٹل

آسٹریلوی کرکٹر لارین چیٹل کینسر کے علاج کیلئے کرکٹ سے باہر

میلبورن (گلف آن لائن)آسٹریلیا کی خاتون کرکٹر لارین چیٹل کینسر کے علاج کے لیے کرکٹ سے باہر ہوگئیں۔

فاسٹ بولر لارین چیٹل جِلد کے کینسر کا شکار ہیں جس کے علاج کے باعث اب وہ ویمن پریمیئر لیگ سمیت رواں سیزن میں نہیں کھیل سکیں گی۔اس حوالے سے نیو سائوتھ ویلز نے اپنے بیان میں بتایا کہ لارین چیٹل سال کے آخر میں ٹریننگ پر واپسی کے لیے پرامید ہیں۔

لارین چیٹل کو گردن کے قریب اسکن کا کینسر ہے جس کا انہوں نے ابتدائی علاج 2021 میں کرایا تھا اور انہوں نے گزشتہ روز بھی چیک اپ کرایا تھا۔لارین چیٹل نے گزشتہ برس کے آخر میں بھارت کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں