حوثی گروپ

امریکہ ہمارے حملے روکنے میں ناکام رہا،حوثی گروپ

صنعا(گلف آن لائن)یمنی حوثی گروپ نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کی طرف جانے والے جہازوں کو نشانہ بنانا جاری رکھیں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حوثیوں کے رہ نما عبدالمالک الحوثی نے ایک تقریر میں کہا کہ اسرائیل جانے والے کسی بھی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کے لیے گروپ کی تیاری بہت زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ خود کو ایک مخمصے میں ڈال چکے ہیں۔

انہوں نے دعوی کیا کہ بحیرہ احمرکے مشن میں امریکی اور برطانوی ناکامی کی ایک علامت واشنگٹن کی جانب سے چین سے ثالثی کی درخواست کرنے کی کوشش تھی۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کو ان کے گروپ کو اپنی کارروائیاں روکنے کے لیے چین سے مدد لینا پڑی تھی۔

الحوثی گروپ نے کہا کہ اسرائیل کے لیے اقوام متحدہ کا رکن ہونا شرمناک ہے۔ یہ سچائی اور انصاف کے منافی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مغربی عوام میں کچھ آزادانہ آوازیں ابھرنے لگیں جو غزہ کے عوام کو درپیش مسائل کے حوالے سے مغربی پالیسی کو مسترد کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں