کراچی انٹر بورڈ

کراچی انٹر بورڈ میں طلبا کے امتحانی نتائج میں جعل سازی کی تصدیق

کراچی (گلف آن لائن)وزیراعلی سندھ کے حکم پر کی گئی تحقیقات میں کراچی انٹر بورڈ میں طلبا کے امتحانی نتائج میں جعل سازی کی تصدیق ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بورڈز کے دو سابق چیئرمینز، امتحانی کنٹرولز سمیت 8 افسران کے خلاف فوج داری مقدمہ درج کرنے کے لیے اینٹی کرپشن کو خط لکھ دیا گیا ہے۔بورڈ کے سابق چیئرمین ڈاکٹر سعید الدین، سابق چیئرمین نسیم احمد میمن کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سال 2021 اور 2022 کے امتحانی نتائج میں جعل سازی کی گئی تھی جس پر نگران وزیر اعلی سندھ نے تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں