سکول اور کالج کے زمانے کے دوست اثاثہ ہوتے ہیں ‘ محمود اسلم

لاہور(گلف آن لائن) سینئر اداکار محمود اسلم نے کہا ہے کہ سکول اور کالج کے زمانے کے دوست آپ کا اثاثہ ہوتے ہیں ، آج بھی جب ان دوستوں سے ملاقات ہوتی ہے تو ماضی کی حسین یادوں میں کھو جاتا ہوں ۔

ایک انٹر ویو میں محمود اسلم نے کہا کہ سب دوستوں نے سکول اور کالج کے زمانے میں ایک دوسرے کے خصوصی نام رکھے ہوتے ہیں اور اتنے سالوں بعدجب ہم ایک دوسرے کو ملتے ہیں توانہی ناموں سے پکارتے ہیں جس پر خوب قہقے بلند ہوتے ہیں ۔

محمود اسلم نے کہا کہ پرانے دوستوں سے ملاقات ہونے پر آپ ماضی میں چلے جاتے ہیں اور وہ دن بڑے خوبصورت ہوتے ہیں اور میری طرح ہر کسی کا دل چاہتا ہے وہ وقت دوبارہ واپس آجائے لیکن یہ حقیقت ہے کہ گزرا ہوا وقت کبھی لوٹ کر واپس نہیں آ سکتا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں