لاہور بورڈ

لاہور بورڈ کو مارچ میں ہونے والے میٹرک کا سالانہ امتحان کیلئے امتحانی سنٹرز کی قلت کا سامنا

لاہور( گلف آن لائن)لاہور بورڈ کو مارچ میں ہونے والے میٹرک کا سالانہ امتحان کیلئے امتحانی سنٹرز کی قلت کا سامنا ہے ،لاہور بورڈ کو 70 سے زائد امتحانی سنٹرز کی کمی کا سامنا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ طلبا ء کے امتحانی سنٹرز سکولوں اور کالجوں میں بنانے کے باوجود سنٹرز کی تعداد کم ہے۔لارنس روڈ امتحانی سینٹرز میں ہزاروں طلبا امتحان دے سکتے ہیں تاہم لارنس روڈ امتحانی سنٹر میں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اپنے دفاتر قائم کررکھے ہیں۔

پنجاب یونیورسٹی نے بھی لاہور بورڈ کو اپنے امتحانی سنٹرز دینے سے انکار کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق لارنس روڈ امتحانی مراکز کو استعمال نہ کیا گیا تو سالانہ امتحانات میں شدید بد انتظامی کا خطرہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں