راناثنااللہ

انشااللہ8 فروری کو پاکستان مسلم لیگ(ن) صوبہ پنجاب اور مرکز میں حکومت بنائے گی،رانا ثناء اللہ

مکوآنہ (گلف آن لائن)مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدرو سابق وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ خان امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 100 فیصل آباد اور مسلم لیگ(ن) کے ڈویژنل صدر و امیدوارقومی اسمبلی حلقہ این اے103 حاجی محمد اکرم انصاری اور امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 118 محمد رزاق ملک بھی موجودتھے۔

اس موقع پررانا ثنا اللہ نے فیصل آباد میں صباح نیوزسے گفتگومیں کہا کہ جس حلقہ سے حاجی اکرم انصاری اور رزاق ملک مسلم لیگ(ن) کے امیدوار ہیں اس حلقے کے مرکزی علما کونسل کے دیگر رہنما بھی اپنے نمائندوں کے ہمراہ ان کی حمایت کا اعلان کرنے والے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنی اور اپنی جماعت وقائدین کی طرف سے شکریہ ادا کرتے ہیں اوریقین دلاتے ہیں کہ جس مشن پر گامزن ہیں اس کی تکمیل کی جائے گی۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت، تحفظ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے جس کیلئے ہم کوشاں رہے ہیں لیکن اگر کبھی کوتاہی ہوتو آپ ہمیں یاد دلائیں،ہم نے کبھی بھی ایسی بات کا برا نہیں منایا بلکہ حمایت کی ہے،الیکشن کیلئے آپ کی بروقت حمایت مسلم لیگ(ن) کیلئے بہت اہمیت کی حامل ہے،تاہم اگر یہ معاملہ ایک ماہ پہلے ہوجاتاتو زیادہ آسانی رہتی اسلئے اب دو روز میں ایک ماہ کا کام کرنا ہے،مجھے امید ہے کہ آپ خوب محنت کریں گے اور گھر گھر پیغام پہنچائیں گے کیونکہ آپ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نہیں بلکہ پاکستان کی خدمت کر رہے ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت مشکل حالات سے گزر رہا ہے،2013 کے بعد 2018 تک پاکستان ترقی کی راہ پر کھڑا تھا،مزید دو تین سال مل جاتے تو جس کا خواب دیکھا تھا پاکستان اس مقام پر ہوتا،اس وقت ڈالر 107 روپے تھا، پیٹرول 65روپے لیٹر تھااور چینی 50 روپے کلو تھی،عام آدمی بہتر انداز میں گزارا کر رہا تھالیکن اب مہنگائی سب سے بڑا مسئلہ ہے اسلئے اگرمہنگائی پر قابو پا لیا جائے تو پاکستان کو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ کا قلع قمع ہو چکا ہے،اب نواز شریف نے عوام سے ساتھ مانگا ہے،وہ جانتے ہیں کہ مہنگائی مسئلہ ہے مگر لوڈشیڈنگ اوردہشت گردی سے بڑا مسئلہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ انشااللہ8 فروری کو پاکستان مسلم لیگ(ن) صوبہ پنجاب اور مرکز میں حکومت بنائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں