ہمایوں اختر خان

ہار جیت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے ،الیکشن میں ساتھ دینے والوں کا شکر گزار ہوں’ ہمایوں اختر خان

لاہور(نمائندہ خصوصی) استحکام پاکستان پارٹی کے سینئر نائب صدر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ ہار جیت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے ،الیکشن میں ساتھ دینے والے تمام لوگوں اور برادریوں کا شکر گزار ہوں ، ہمیں بیشک کامیابی نہیں ملی لیکن حلقے کی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

این اے 97کے ذیلی حلقہ پی پی 102سے امیدوار سردار سکندر حیات جتوئی کے ہمراہ اپنے پیغام میں ہمایوں اختر خان نے کہا کہ میرا ا س علاقے سے 34سال سے تعلق ہے تاہم میں نے پہلی مرتبہ یہاں سے الیکشن میں حصہ لیا ، ہم نے مختلف برادریوں کی بھرپور حمایت حاصل کی ،میں اب اس حلقے کی سیاست میں آ گیا ہوں اور میری مستقبل کی سیاست اسی حلقے میں ہو گی ۔

میں اپنے ساتھیوں اور تمام برادریوں سے مضبوط اور موثر رابطے رکھوں گا ،ہم اس علاقے کی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود میں اپنا بھرپور کردار کریں گے ،مستقبل میں جو بھی الیکشن ہوں گے ہم اس می شامل ہوں گے، بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے ۔ ہار جیت اللہ کے ہاتھ میں ہوتی ہے ، میں اور میرے ساتھی اس حلقے کی سیاست کا حصہ بن چکے ہیں یہ سلسلہ بھرپور انداز میں جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں