سیمنٹ

سیمنٹ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 58.77 فیصد اضافہ ریکارڈ

کراچی(گلف آن لائن)ملک سے سیمنٹ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 58.77 فیصد کااضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سیمنٹ کی برآمدات کا حجم 135.92 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 58.77 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سیمنٹ کی برآمدات سے ملک کو 85.61 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

مقداری لحاظ سے اس مدت میں سیمنٹ کی برآمدات میں 104 فیصد کا اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں 3503650 میٹرک ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سیمنٹ کی برآمدات کا حجم 1713289 میٹرک ٹن ریکارڈکیاگیا تھا۔

دسمبر میں سیمنٹ میں برآمدات سے ملک کو 21.92 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو دسمبر 2022 کے مقابلہ میں 151 فیصد زیادہ ہے۔ دسمبر 2022 میں سیمنٹ کی برآمدات سے ملک کو 8.73 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں