بیرسٹر گوہر خان

ہمارے لوگوں کو 25 ،25 کروڑ کی آفر کی جا رہی ہے، بیرسٹر گوہر

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہمارے لوگوں سے رابطے کیے جارہے ہیں، ہمارے لوگوں کو 25، 25 کروڑ کی آفر کی جا رہی ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمیں اللّٰہ نے سرخرو کیا ہے، بلوچستان کی 16 سیٹوں میں سے جیتی ہوئی سیٹیں 4 ہیں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پاکستان میں 180 سیٹیں جیت چکی ہے، ہم فارم 45 شیئر کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے مینڈیٹ کا حترام کیا جائے، عدلیہ کی ذمے داری ہے کہ جلد از جلد اس پر فیصلہ کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں