لاہور ، انسداد دہشت گردی عدالت کاپی ٹی آئی کے اشتہاری رہنماﺅں کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم

لاہور(نمائندہ خصوصی)لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے اشتہاری ملزمان کی منقولہ و غیر منقولہ جائیدادیں قرق کرنے کا حکم دے دیا،پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے دو رہائشی پلاٹس اور ایک بینک اکاﺅنٹ، سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کی پانچ زرعی زمینیں، فرخ حبیب کے چار بینک اکاﺅنٹس، ایک رہائشی جائیداد اور ایک بیمہ پالیسی، مراد سعید کے دو بینک اکاﺅنٹس اور ایک گاڑی قرق ہو گی،

عدالت کی جانب سے علی امین گنڈاپور کی 3زرعی زمینیں، ایک رہائشی جائیداد، پانچ بینک اکاﺅنٹ، دو گاڑیاں اور 35گھوڑے بھی قرق کرنے کا حکم دیا گیا ہے،اس کے علاوہ سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی کی دو زرعی زمینیں، دو رہائشی جائیدادیں، پانچ بینک اکاﺅنٹس، ایک گاڑی، تین پلاٹ، فلیٹ، سواتی انٹرپرائزز میں 51فیصد شیئرز، امریکا اور دبئی میں موجود جائیدادیں بھی قرق کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ عندلیب عباس کی دو رہائشی جائیدادیں، تین بینک اکاﺅنٹس اور دو گاڑیاں بھی قرق کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں