مرتضیٰ سولنگی

ہمیں اپنے اداروں اور نظام پر اعتماد کرنا چاہیے، مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد ( نمائندہ خصو صی) نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے اداروں اور نظام پر اعتماد کرنا چاہیے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ کمشنر راولپنڈی کے معاملے پر اعلٰی تحقیقاتی کمیٹی بنی ہے، الیکشن کمیشن بھی سابق کمشنر کے معاملے پر کارروائی کررہا ہے۔نگران وزیر نے بتایا کہ قانونی عمل چل رہا ہو تو انتظار کرنا چاہیے، آئین اور قانون کے تحت ہی الیکشن کمیشن کامیاب امیدواروں کی فہرست جاری کرے گا۔

مرتضی سولنگی نے کہا کہ نگران حکومت نے اپنی ذمہ داری پوری کی ہے۔انہوںنے کہا کہ وزارت پارلیمانی امور قومی اسمبلی اجلاس طلب کرنے کی سمری وزیراعظم کوبھجوائے گی، صدر سے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنیکی درخواست کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں