طاہر محمود اشرفی

(ن) لیگ ،پی پی کی اتحادی حکومت کے اچھے کام کی تائید کریں گے’طاہر محمود اشرفی

لاہور ( نمائندہ خصو صی) چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کی اتحادی حکومت نے اچھا کام کیا تو تائید کریں گے۔

انہوں نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 8فروری کو مسلح افواج اور سلامتی کے اداروں نے پرامن طریقے سے الیکشن کا انعقاد کیا، ہم سپہ سالار،وزارت داخلہ اور سلامتی کے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم میر اور نگران وزیر اعظم کی کوششوں سے ڈالر مافیا کے خلاف کریک ڈائون ہوا تو ڈالر کی قیمت میں 50روپے تک کی کمی ہوئی۔

طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ آرمی چیف اور نگران حکومت کی کاوشوں سے حج پیکج میں بھی ایک لاکھ روپے کمی ہوئی اگر ہم کام کرنا چاہیں تو مایوسی کی کوئی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے اتحاد کرکے حکومت کرنے کا اعلان کیا ہے، اگر یہ اچھا کام کریں گے تو ضرور تائید کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں