اسحاق ڈار

صدر پھر آئین شکنی کرنا چاہتے ہیں، 29 فروری کو قومی اسمبلی کا اجلاس ضرور ہوگا ،اسحق ڈار

اسلام آباد (نمائندہ خصو صی)سابق وزیر اور رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن)اسحق ڈار نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی ایک بار پھر آئین شکنی کرناچاہتے ہیں، تو دستخط نہ کریں، 29 فروری کو قومی اسمبلی کا اجلاس ضرور ہوگا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ایسی مثالیں بھی ہیں کہ پوریسیشن میں ارکان حلف نہ اٹھا سکے۔

اسحق ڈار نے کہا کہ صدر اگرسمری پردستخط نہ کریں تو مطلب وہ نہیں چاہتے کہ اجلاس ہو، آئین کے ساتھ کھیلا جارہا ہے۔انہوںنے کہاکہ اسمبلی اجلاس بلانے پر آئین واضح ہے، صدر مملکت نے اعتراض لگاکرسمری واپس کردی، جن اراکین کا نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے، ان کا حلف ہوگا، دنیا بھر میں ہمارا مذاق بن رہا ہے۔اسحق ڈار نے کہا کہ آئین کیساتھ کھیل کھیلاجارہاہے، صدر کو چاہیے تھا مسئلے کو طریقے سے حل کرتے، 29 فروری کو قومی اسمبلی کا اجلاس ضرور ہوگا۔

انہوںنے کہاکہ قومی اسمبلی اجلاس سے متعلق کنفیوژن پھیلائی جا رہی ہے، ہم اکھٹے مل کر وزیراعظم، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر منتخب کریں گے۔انہوںنے کہاکہ قومی و صوبائی اسمبلیوں میں سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔اسحق ڈار نے کہا کہ صدر عارف علوی کہتیہیں آئین مکمل نہیں ہے،

اگر الیکشن دیر سے ہوئے تو آئین نے توثیق کردی۔انہوںنے کہاکہ صدر مملکت کا ایوان مکمل نہ ہونے کا مقف درست نہیں، اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے صدر کے اعتراضات کا جواب بھیج دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں