وینڈر ڈوسن

میں نے اپنا گیم پلان کنڈیشنز کے مطابق بنایا، وینڈر ڈوسن

لاہور (گلف آن لائن)لاہور قلندرز کے بیٹر رسی وینڈر ڈوسن نے کہا ہے کہ میں نے اپنا گیم پلان کنڈیشنز کے مطابق بنایا۔

لاہور میں پشاور زلمی کے خلاف دلچسپ میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے رسی وینڈر ڈوسن نے کہا کہ کرکٹ انفرادی گیم نہیں یہ ٹیم گیم ہے، میں نے اپنا گیم پلان کنڈیشنز کے مطابق بنایا۔انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی کے صائم ایوب نے اچھی بیٹنگ کی اور ہمیں دبا ئومیں رکھا، نوجوان کرکٹر اعتماد کے ساتھ کھیلا۔

رسی وینڈر ڈوسن نے کہا کہ ہم نے 2 مرتبہ چیمپئنز ٹرافی جیتی ہے، ہم نے ہر میچ میں 100 فیصد دیا، پی ایس ایل ایک ٹف لیگ ہے کوئی بھی ٹیم ہار سکتی ہے اور کوئی بھی جیت سکتی ہے۔انہوںنے کہاکہ کچھ چیزیں ہمارے حق میں نہیں گئیں لیکن میں کوئی معذرت پیش نہیں کر رہا، کارلوس بریتھ ویٹ یا سکندر رضا کو نہ بھیجنے کا فیصلہ غلط نہیں تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں