حسن علی

فاسٹ بائولر حسن علی پاکستان سپر لیگ میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والے دوسرے بالر بن گئے

اسلام آباد (گلف آن لائن)فاسٹ بائولر حسن علی پاکستان سپر لیگ میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والے دوسرے بالر بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 100وکٹیں حاصل کرنے والے دوسرے بالر بننے کا ریکارڈ انہوں نے گزشتہ روز (28 فروری کو)کراچی نیشنل بینک ایرینا میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ کے دوران بنایا۔پی ایس ایل سیزن 9 کے 15ویں میچ میں حسن علی نے اسلام یونائیٹڈ کے ایلکس ہیلز کو آئوٹ کیا تھا جس کے بعد وہ ٹورنامنٹ میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والے دوسرے بالر بن گئے ہیں۔

وہاب ریاض کو پی ایس ایل کی تاریخ میں 100 سے زائد وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے بالر ہونے کا اعزاز حاصل ہے، وہ 113 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ان کے بعد شاہین آفریدی 98 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں جب کہ شاداب خان 83 وکٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ نے کولن منرو کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت کراچی کنگز کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں