چینی

رمضان سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 20ہزار میٹرک ٹن چینی خریدلی

لاہور(نمائندہ خصوصی)یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے رمضان المبارک سے قبل 20ہزار میٹرک ٹن چینی خریدلی۔بتایا گیا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 70ہزار میٹرک ٹن چینی کے ٹینڈر کے تحت 20ہزار میٹرک ٹن چینی کی خریداری کرلی ہے۔آخری ٹینڈر کے مقابلے میں کارپوریشن نے فی کلو چینی 17روپے 10پیسے مہنگی خریدی ہے ، یوٹیلیٹی اسٹورز نے 142روپے فی کلو کے حساب سے چینی کی خریداری کی، اخراجات ملا کر فی کلو چینی تقریباً 155روپے میں پڑے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے رمضان میں چینی کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے خریداری کیلئے ٹینڈر جاری کیا تھا۔

نئی خریدی گئی چینی کو ملاکر یوٹیلیٹی اسٹورز کے پاس چینی کا اسٹاک 40ہزار میٹرک ٹن کے قریب پہنچ گیا ہے۔یوٹیلیٹی اسٹورز نے اس سے قبل نومبر میں 40ہزار میٹرک ٹن چینی 124روپے 90پیسے فی کلو کے حساب سے خریدی تھی، اخراجات ملا کر فی کلو چینی تقریباً 138روپے میں پڑی تھی۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں