بیرسٹر گوہر علی خان

بیرسٹر گوہر چیئرمین اور عمر ایوب جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی منتخب

اسلام آ باد (نمائندہ خصوصی) بیرسٹر گوہر علی خان پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے بلامقابلہ چیئرمین اور عمر ایوب جنرل سیکریٹری منتخب ہو گئے ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ترجمان پی ٹی آئی روف حسن نے کہا کہ پارٹی چیئرمین کیلئے 3 امیدواروں کی درخواست قبول کی تھی تاہم اشرف جبار،اور اسلم صاحب پارٹی مفاد کےلئے دستبردار ہوئے اور بیرسٹر گوہر علی خان پارٹی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔

روف حسن نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کچھ گائیڈ لائنز مقرر کی تھیں، ہم نے تیسری بار انٹراپارٹی الیکشن کرائے ۔ سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا چیپٹرز کے صوبائی صدور کا بھی اعلان کر لیا گیا ہے، اب صرف بلوچستان میں پارٹی صدر کے لیے انتخاب ہونا باقی ہے۔ پی ٹی آئی بلوچستان کے پینلز میں امین خان جوگیزئی پینل، داد شاہ پینل اور منیر احمد بلوچ پینل شامل ہیں، جن کے درمیان مقابلہ 3 مارچ 2024 کو ہوگا۔

پی ٹی آئی پنجاب کی صدر یاسمین راشد، پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر علی امین گنڈا پور اور پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے تین مارچ کو انٹرا پارٹی انتخابات ہونے والے تھے جس کے لیے متعدد رہنماں نے بطور پینل اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے تاہم پی ٹی آئی کے الیکشن کمشنر رف حسن کا کہنا تھا کہ ان رہنماو¿ں میں سے اکثریت نے انتخابات سے صرف دو دن قبل کاغذات نامزدگی واپس لے لیے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں