عمر اکمل

عمر اکمل نے اپنے بیٹے کی کوچنگ شروع کر دی

لاہور (گلف آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم اور پی ایس ایل سے دور کرکٹر عمر اکمل نے اپنے بیٹے کی کوچنگ شروع کر دی۔

جارح مزاج بیٹر عمر اکمل ان دنوں پی ایس ایل کی کسی ٹیم کا حصہ نہیں اور فارغ وقت میں وہ اپنے بیٹے کی کوچنگ کر رہے ہیں۔6 سالہ آبان کو بھی والد کی طرح شاٹس کھیلنے کا شوق ہے، عمر اکمل ان کو ہر طرز کی بال کھیلنے کے لیے ٹپس دیتے ہیں،

وہ اس وقت بیٹے کی بیٹ کی گرپ کو مضبوط بنانے پر کام کر رہے ہیں اس حوالے سے عمر اکمل نے بتایا کہ میرا بیٹے کو کرکٹ میں لانے کا ارادہ نہیں تھا، والد اور بڑے بھائی کامران اکمل کی خواہش ہے کہ آبان بھی کرکٹ میں نام بنائے۔عمر اکمل نے کہا کہ والد اور بڑے بھائی کی خواہش کے لیے اب آبان کی کرکٹ پر توجہ دے رہا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں