ناصر حسین شاہ

آصف زرداری نے فیصل واوڈا کو سیاسی بیٹا کہا ہے، ناصر حسین شاہ

کراچی (نمائندہ خصوصی)صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے فیصل واوڈا کو سیاسی بیٹا کہا ہے۔

کراچی میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ فیصل واوڈا قابل احترام ہیں۔انہوں نے کہا کہ شرجیل میرا بھائی ہے، اس نے کافی اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے لیے ہمارے امیدوار یوسف رضا گیلانی ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ میں آصف علی زرداری کے بیٹوں جیسا ہوں۔ انہوں نے کہا تھا کہ شاید پیپلز پارٹی کی نچلی قیادت کو زرداری صاحب سے ان کے رشتے کا علم نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں