فیصل جاوید

مخصوص نشستوں کیلئے سپریم کورٹ جائیں گے،فیصل جاوید

پشاور(نمائندہ خصوصی)پی ٹی آئی کے رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ جائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ مجھ پر بے بنیاد اعتراضات تھے، پی ٹی آئی کے تمام امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی درست قرار دیے جائیں گے۔

فیصل جاوید نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دیگر پارٹیاں لے رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں سے متعلق تحریری فیصلہ آنے کے بعد اگلے فورم پر جائیں گے۔پی ٹی آئی کے رہنما فیصل جاوید نے کہا کہ جن کو عوام نے مسترد کیا ان کو کیسے یہ نشستیں دی جا سکتی ہیں؟۔

اپنا تبصرہ بھیجیں