دانش تیمور

میاں بیوی کا رشتہ اعتماد ،محبت اورباہمی تعاون سے پھلتا پھولتا ہے ، دانش تیمور

لاہور( نمائندہ خصوصی)ناموراداکار دانش تیمور نے کہا ہے کہ میاں بیوی کا رشتہ اعتماد ،محبت اورباہمی تعاون سے پھلتا پھولتا ہے ،یہ رشتہ اتنا مضبوط ہونا چاہیے کہ چھوٹی سی غلط فہمیوں پر اسے کوئی نقصان نہ پہنچے اورجس حدتک ممکن ہو اپنے اختلافات جلد سے جلد ختم کر لینے چاہئیں۔

ایک انٹر ویو میں دانش تیمور نے کہا کہ میں اپنی اہلیہ کے ساتھ بڑی خوشگوار زندگی گزار رہا ہوں اور خدا کی ذات نے مجھے بچوں جیسی نعمت سے بھی نواز رکھا ہے ۔ سچی بات یہ ہے کہ میری ازدواجی زندگی میں میرے ساتھ میری اہلیہ نے جس طرح تعاون کیا وہ وہ قابل تحسین ہے اور میں نے بھی اس کوبھرپور انداز میں سپورٹ کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میاں بیوی کا رشتہ اعتماد کی ڈور سے بندھا ہوتا ہے اور اس ڈور کی مضبوطی کے لئے محبت کا جزو لازمی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کی چھوٹی چھوٹی غلطیاںنظر انداز کر کے اس رشتے کو پائیدار بنایا جا سکتاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں