چینی صدر

چینی صدر کی اہلیہ کا تپِ دق کی وبا کو ختم کرنے پر زور

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) تپ دق اور ایڈز کی روک تھام اور علاج کے لیے عالمی ادارہ صحت کی خیر سگالی سفیر چینی صدر شی جن ہھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوان نےچین کے صوبہ حو نان کے صدر مقام چھانگ شا کے یو ہوا ضلع میں تپ دق کی روک تھام کے کام کا جائزہ لیا۔

پھنگ لی یوان نے پہلے یوہوا ضلع کے ہیلتھ ایجوکیشن سینٹر میں تپِ دق کی روک تھام اور کنٹرول کےمیکانزم کے بارے میں بریفنگ لی اور کمیونٹی کے رہائشیوں اور نوجوانوں میں تپ دق کی روک تھام اور کنٹرول کی آگاہی کے پھیلاؤ پر زور دیا۔ بعد ازا ں ڈونگ جنگ ذیلی ضلع کے کمیونٹی ہیلتھ سروس سینٹر میں پھنگ لی یوان نے مقامی طبی کارکنوں سے نچلی سطح پر تپِ دق کے کنٹرول کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ انہوں نے صحت یاب ہونے والے مریضوں ، ویکسین کے منتظر بچوں اور ان کے والدین کے ساتھ گفتگو کی اور تپِ دق کے خاتمےکے لیے مشترکہ کوشش کی امید ظاہر کی۔وا ضح رہے کہ 24 مارچ تپِ ٰدق کا انتیسواں عالمی دن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں