بابر اعظم

بابر اعظم کو دوبارہ کپتانی سونپنے پر سنجیدگی سے غور، تجاویز چیئر مین پی سی بی کو بھجوادی گئیں

اسلام آباد (گلف آن لائن )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کو دوبارہ کپتانی سونپنے کے حوالے سے سنجیدگی سے غور کیا گیا اس ضمن میں سلیکشن کمیٹی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کے حوالے سے تجاویز چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو بھجوا دیں۔

ذرائع کے مطابق کپتان کے حوالے سے ذمے داری چیئرمین محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کو دی تھی، سلیکشن کمیٹی نے کام مکمل کر کے تجاویز چیئرمین پی سی بی کو بھجوائیں۔

ذرائع نے بتایا کہ کپتان کے لیے سابق کپتان بابر اعظم کا نام بھیجا گیا ہے۔چیئرمین پی سی بی جلد کپتان کے حوالے سے مشاورت کر کے فیصلہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں