محسن نقوی

کپتان کی تبدیلی کیلئے چیئرمین پی سی بی کی زیر صدارت اہم اجلاس

اسلام آباد (گلف آن لائن )ٹی20 ورلڈکپ سے قبل قومی ٹیم کپتان کی تبدیلی سے متعلق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی رات گئے پی سی بی ہیڈ کوارٹر قذافی سٹیڈیم میں اہم اجلاس طلب کیا۔

بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں سلیکشن کمیٹی کے اراکین نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے بارے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کو سفارشات پیش کیں جبکہ کوچز سے متعلق مشاورت بھی کی گئی۔

اس اہم اجلاس میں چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر، سلیکشن کمیٹی کے اراکین محمد یوسف، وہاب ریاض، عبدالرزاق، بلال افضل اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ بھی شریک تھے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی حکام بابر اعظم کو ایک بار پھر ذمہ داری سونپنے کا تقریبا ذہن بنا چکے، البتہ وہ سابقہ تجربے کی وجہ سے بعض یقین دہانیاں چاہتے ہیں، پلان بی کے طور پر محمد رضوان بھی موجود ہیں، اگر بابر کو نہیں منایا جا سکا تو انھیں ذمہ داری سونپ دی جائے گی۔

اس تمام صورتحال میں سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کو تاحال بورڈ نے اعتماد میں نہیں لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں