کامران خان ٹیسوری

سٹریٹ کرائمز میں اضافہ تشویشناک حد تک بڑھ چکا، اسے کنٹرول ہونا چاہئے، گورنر سندھ

کراچی (نمائندہ خصوصی) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ سٹریٹ کرائمز میں اضافہ تشویشناک حد تک بڑھ چکا ہے اسے کنٹرول ہونا چاہئے۔

گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کراچی کمیونٹی پولیسنگ منصوبہ کے تحت 9 ویں کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا ڈیفنس پولیس سٹیشن میں افتتاح کردیا، اس سے قبل عزیز آباد، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، ملیر سٹی، سولجر بازار میں کمانڈ اینڈ کنٹرول رومز قائم کئے جاچکے ہیں۔

نیوسبزی منڈی اور گزری کے تھانوں میں بھی کمانڈ اینڈ کنٹرول رومز قائم کئے جا چکے ہیں، ڈیفنس پولیس سٹیشن پراجیکٹ سے جرائم کی واضح تصاویر اور ویڈیوز حاصل ہوسکیں گی، گورنر سندھ نے کہا کہ یہ ایک اچھا اقدام ہے یہ شہر کے ہر تھانے میں ہونا چاہئے۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والے رائیڈرعلی رہبر جیسے واقعات افسوسناک ہیں، کمانڈ اینڈ کنڑول روم کے تحت جہاں جہاں کیمرے نصب کئے گئے ہیں وہاں پر جرائم کی شرح میں 40 سے50 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں